مریم نواز کے احکامات پر میونسپل کارپوریشن شہریوں کو سروسز کی فراہمی کیلئے سرگرم ہے،کمشنر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر میونسپل کارپوریشن شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ شہر میں سائیڈ واکس سٹارم واٹر ڈرینز کی 10سال کے عرصہ کے بعد ڈی سلٹنگ اور مسنگ سلیب کو کورڈ کیا جارہا ہے جس کے لئے تیز رفتار مہم جاری ہے انہوں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن نے شہر بھر میں گزشتہ تین ماہ کے دوران ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے 5 ہزار سے زائد سٹریٹ لائٹس کو فعال کرایا اور31 دسمبر2025 تک 7 مزید شاہرات پر 2 ہزار سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور انہیں فنکشنل کردیا جائے گا۔کمشنر نے بتایا کہ6 مرکزی روڈ پر ٹریفک سائن بورڈز نصب کرنے کا کام بھی شروع ہوگیا ہے جہاں آئندہ 10 روز میں یوٹرنز،سپیڈ بریکر،نوپارکنگ ایریا کے سائن بورڈز نصب ہوجائیں گے۔کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو سروسز کی فراہمی کا عمل بلاتعطل جاری رکھا جائے گا۔دریں اثنائ،۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی تحریک پرواسا فیصل آباد نے عوام الناس کو سروسزکی تیز رفتار فراہمی اور شکایا ت کے ازالہ کے لئے آپریشنل ایریا کو 13زونز میں تقسیم کرکے ڈائریکٹر کی سربراہی میں ٹیکنیکل ٹیموں کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے بتایا کہ زون کا انچارج اپنے علاقوں میں ان کورڈ مین ہولز کو کور کرنے،سیوریج مسائل حل کرانے اور شہریوں کی معمولی سی بھی شکایت پر ردعمل اور درخواست گزار کے مسئلہ کو حل کرانے کا ذمہ دار ہوگا جس میں روگردانی کی قطعا گنجائش نہیں۔انہوں نے بتایا کہ زونI پیپلز کالونی کے علاقوں پیپلز کالونی نمبر 1،الہی آباد اور بابر چوک میں سنڑز قائم کردیئے گئے ہیں۔اسی طرح زونIIمدینہ ٹان میں مدینہ ٹانI اور مدینہ ٹانII،زون III منصورآباد،زون4 شمس آباد میں شمس آباد اور ملک پور میں سنٹرقائم ہیں جہاں ڈائریکٹر کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر زین العابدین انچارج ہونگے۔ایم ڈی واسا نے بتایا کہ زون5 ڈپٹی ڈائریکٹر نعمان نور کی زیر نگرانی علامہ اقبال کالونی،احمد نگر اور فوارہ چوک میں سنٹر قائم،زون6 چمڑا منڈی،ستارہ کالونی اور سمن آباد،زون7 ڈپٹی ڈائریکٹر فرقان حیدر کی زیرنگرانی غلام محمد آباد میں چوہڑ ماجرا اور گلشن کالونی میں سنٹر،زون8 گلبرگ اور جناح کالونی،زون9 سیف آباد میں نعمت کالونی اور گلفشاں کالونی میں سنٹر،زون10 حمید پارک میں جھنگ روڈ اور جمیل پارک میں سنٹر،ڈپٹی ڈائریکٹر عبداللہ نذیر کی زیرنگرانی زون11 سول لائنز میں گلستان کالونی،شادمان،اسلام نگر،زون 12 ملت ٹان میں جوہر کالونی اور زون13 اسماعیل روڈ میں نور پور،کنک بستی اور دارالحسان میں سنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔ایم ڈی نے بتایا کہ واسا کی ہیلپ لائن 1334 بھی ہمہ وقت فعال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں