مریم نواز کے انقلابی اقدامات پنجاب کو تمام صوبوں میں نمایاں کررہے ہیں

سرگودہا(بیوروچیف)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت و ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے آسان شرائط پر ٹریکٹرز کی فراہمی کسان کے زندگی میں انقلاب لانے کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔ اس وقت پاکستان کے کاشتکاروں کو جو مشکلات ہیں حکومت اس سے بخوبی آگاہ ہے۔ اس امر کا اظہا ر انہوں نے محکمہ زراعت کے دفتر میں خوش نصیب کسانوں میں ٹریکڑز کے کاغذات تقسیم کرنیکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجا ب مریم نوازشریف نے جس طرح مختلف شعبہ مین انقلا بی اقدامات اٹھائے ہیں اس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں۔اس وقت پاکستان کی تار یخ میں سب سے زیادہ بہتر انداز میں کام کرنے والی وزیراعلیٰ کا اعزاز مریم نواز شریف کے سر ہے جنہوں نے مختلف شعبہ زندگی کے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں گھر کی تعمیر ہو یا کاروبار ٹریکٹر کی تقسیم ہو یا شعبہ صحت کے حوالہ سے محترمہ مریم نواز کے انقلابی اقدامات پنجاب کوتمام صوبوں میں نمایاں کر رہے ہیں آج ٹریکٹرز تقسیم کرنیکی تقریب بھی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ڈا کٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا کاشتکار مشکلات کا شکار ضرور ہے مگر اس کیلئے حکومت نے بہت سی آسانیاں پیدا کی ہیں جس میں آسان شرائط پر ٹریکٹرز کی تقسیم کھاد بیج اور دیگر زرعی قرضہ جات بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں