مریم نواز کے خصوصی پیکج سے سرکاری سکولوں کے تعمیراتی کاموں میں تیزی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی پیکج سے سرکاری سکولوں کے تعمیراتی کاموں کا سلسلہ زوروشور سے جاری ہے۔ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سمندری میں رکن صوبائی اسمبلی را کاشف رحیم خان نے ایم این اے شہباز بابر کے نمائندہ چوہدری محمد عمار اسلم اور سی ای او ایجوکیشن را عبدالکریم کے ہمراہ تعمیراتی کاموں کا افتتاح کیا۔ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن محمد ذاکر،ڈپٹی ڈی ای او سمندری میاں محمد جاوید سمیت علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی۔ایم پی اے را کاشف رحیم خان اور سی ای او ایجوکیشن را عبدالکریم نے تعمیراتی کاموں میں استعمال والے مٹیریل کی کوالٹی کا بھی جائزہ لیا۔ایم پی اے نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر بچوں کی تعلیمی سہولتوں کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں