مریم نواز کے ویژن کے تحت ڈویژنل انتظامیہ بنی،بے آسرا بچوں کا سہارا،کمشنر جہانگیر انور کی بچوں سے ملاقات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈویژنل انتظامیہ بنی بے سہارا بچوں کا سہارا۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیرانورنے چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا دورہ اوربے سہارا بچوں سے ملاقات کی۔ کمشنرنے ان کے ساتھ ٹیبل ٹینس کھیلی اورکھانا کھایا۔انہوں نے کلاس رومز،سپورٹس روم ودیگر سہولیات پر خوشی کا اظہار کیااورمقیم بچوں کی تعلیم وتربیت اور تفریحی سہولیات کو سراہا۔انہوں نے نظم وضبط،صفائی ستھرائی اور عمدہ مینجمنٹ پر انتظامیہ کو شاباش دی۔ کمشنر نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ مقیم بچوں کو تفریحی ٹور کرائے گی اور بچوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ڈسٹرکٹ آفیسر روبینہ اقبال چیمہ نے چائلڈ پروٹیکشن میں مقیم بچوں کے لئے دستیاب سہولیات پر بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں