مریم نواز کے ویژن کے مطابق صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں،خواجہ عمران نذیر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صحت کے شعبہ میں بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ صوبا ئی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے رات گئے جنرل ہسپتال سمن آباد کا اچانک دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر بھی موجود تھے۔چیف آفیسر ہیلتھ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور محکمہ صحت کے افسران بھی اطلاع ملتے ہی پہنچ گئے۔صوبائی وزیر نے ایمرجنسی،وارڈز اور مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیااورمریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا،ادویات کی دستیابی چیک کی۔صوبائی وزیر نے مریضوں اور تیمارداروں سے براہ راست ملاقات کرکے مسائل دریافت کئے۔انہوں نے ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری اور کارکردگی کا جائزہ لیا اورا طمینان کااظہارکیا۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اورادویات کی بلاتعطل فراہمی اور مشینری کو فعال رکھنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے ایمرجنسی سروسز کو مزید بہتر اور تیز بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر) ندیم ناصر نے انتظامی وطبی امور پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا اور کہا کہ غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں معیاری علاج فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں