مریم نواز کے ویژن کے مطابق میونسپل کارپوریشن میں نمبردار کنونشن کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق میونسپل کارپوریشن میں نمبر دار کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انورنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آر پی او سہیل اختر سکھیرا، ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر،سی پی او صاحبزادہ بلال عمر،ایس ایس پی انویسٹی گیشن سلیم عباس، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضی اور دیگر افسران کے علاوہ نمبرداروں نے شرکت کی۔ کمشنر اور آرپی او نے کہا کہ نمبردار معاشرتی تحفظ اور جرائم کی روک تھام میں فعال کردار ادا کریں۔ حکومتی پالیسیوں اور اقدامات کو نچلی سطح پر اجاگر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے پولیس سے مکمل تعاون اوردیہاتوں میں امن وامان کے قیام کے لئے جاری اقدامات میں معاونت کریں۔نمبرداران چھوٹے تنازعات اور پرانی دشمنیوں کے خاتمے کیلئے مثر کردار ادا کریں۔ڈویژنل وضلعی اورپولیس انتظامیہ سے قریبی رابطہ رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں