مریم نواز کے150فٹ لمبے تصویری البم کی نمائش

چنیوٹ(نامہ نگار)فیصل آباد کے آرٹسٹ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ چنیوٹ میں مریم نواز شریف کے 150فٹ لمبے تصویری البم کی نمائش لگائی جسے دیکھنے کے لیے صحافیوں سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر آرٹسٹ محمد عثمان کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی ہیں اور جس طرح سے انہوں نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کو سپیڈ سے سر انجام دیا مجھے اس بات نے انکی طرف زیادہ متوجہ کیا۔۔ جیسے صفا ئی ستھرائی کے انتظامات، دھی رانی پروگرام، طلبا کیلئے مختلف پراجیکٹس پھر سب سے بڑا کام تجاوزات کا خاتمہ جس طرح سے مریم نواز نے پنجاب کو لیڈ کیا مجھے یہ متاثر کن لگا تو میں نے انکی تمام تصاویر کو روز جمع کرنا شروع کیا اور 150فٹ لمبا ایک فوٹو لیٹر تیار کیا جو میں انہیں خود گفٹ کرنا چاہتا ہوں اور پیغام یہ ہے کہ میڈم ایسے ہی پنجاب کی ترقی کیلئے کام کرتی رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں