مریم نواز ہسپتال میں مکمل مفت طبی سہولیات کی فراہمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)مریم نواز ہسپتال مکوانہ میں مکمل مفت طبی سہولیات کی فراہمی فیصل آباد ۔ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور سیکرٹری صحت پنجاب محترمہ نادیہ ثاقب کی خصوصی ہدایات پر مریم نواز ہسپتال مکوانہ میں جدید اور معیاری طبی سہولیات مکمل طور پر مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہسپتال میں روزانہ کی او پی ڈی، بچوں کی طبی نگہداشت، زچگی سے متعلق تمام خدمات، ماں اور بچے کی صحت، حفاظتی ٹیکہ جات (ای پی آئی)، فیملی پلاننگ کی سہولیات، ایمرجنسی خدمات، داخل مریضوں کی نگہداشت، سرجیکل و میڈیکل علاج، اور جدید لیبارٹری میں تمام ٹیسٹ بغیر کسی معاوضے کے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ مریضوں سے کسی قسم کی پرچی، فیس، ٹیسٹ چارجز یا ادویات کی قیمت وصول نہیں کی جاتی۔اس موقع پر ایچ آر/ایڈمن آفیسرعمر حیات چشتی نے کہا کہ مریم نواز ہسپتال مکوانہ میں ہر فرد کو عزت، ہمدردی اور توجہ کے ساتھ مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ ہمارا مقصد مریضوں کو ایک باوقار ماحول میں معیاری طبی خدمات مہیا کرنا ہے، تاکہ ہر فرد بلا جھجک اور بلا معاوضہ اپنی صحت کی مکمل دیکھ بھال کرا سکے۔ ہم صحت کو ہر انسان کا بنیادی حق سمجھتے ہیں اور اسی جذبے سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔پتہ: مریم نواز ہسپتال، مکوانہ، ضلع فیصل آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں