مریم کو بتائیں ایپ اوور لوڈ

لاہور (بیوروچیف) مستحقین کے لیے بنائی گئی مریم کو بتائیں ایپ اوور لوڈ ہوگئی۔ایپ پر ایک کروڑ80لاکھ شہریوں نے کالز کرکے رجسٹریشن کرائی ،وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ مستحقین کو10ہزار روپے 24گھنٹے کے اندر فراہم کیے جائیں گے۔،ہیلپ لائن نمبر 1000مستقل آف جانے لگا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بارہا کال کرنے پر بھی کالز کنیکٹ نہیں ہو رہی ،مریم کو بتائیں ہیلپ لائن پر کال کرنا محال ہو گیا ہے۔ پی آئی ٹی بی کا عملہ تکنیکی مسائل کے حل کے لیے سرگرم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں