مری میں بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد (بیوروچیف) مری میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم سرد ہوگیا، اسلام آباد میں بھی تیز ہوا، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔بنوں اور گردونواح میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سبی 46، بہاولنگر، خیرپور، لاڑکانہ، مٹھی، موہنجو داڑو، نواب شاہ، پڈعیدن میں 45، ملتان41، لاہور 39، پشاور 36، کراچی، اسلام آباد اور کوئٹہ میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں