مزاحمت کرنیوالے مفاہمت کے قابل نہیں رہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ پی پی ٹی آئی کا اپنے کرداراور توشہ خانہ سے خانہ خراب ہو گیا ہے یہ کیس مسلم لیگ ن نے نہیں بنائے خود میاں بیوی بے نقاب ہوئے پورا ٹبرپونے چارسال تک لوٹ مار میں رہاان کا کہنا تھا کہ مزاحمت کرنے والے مفاہمت کے قابل نہیں رہے جلا گھیرا کرنے والوں کے خلاف قانون کاہتھوڑاہی استعمال ہوتا ہے-جوارکان پارلیمنٹ میں ہیں وہ بھی اب بندگلی میں داخل ہوچکے ہیں اس لئے اب وہ اس آ پشن میں نہیں رہے-انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دھرنے والی جماعت ہے جبکہ مسلم لیگ ن کام کرنے والی جماعت ہے بانی پی ٹی آئی کے پونے چارسالہ اقتدار میں ملک اورقوم کی بہتری کے لیے کوئی ایک بھی منصوبہ نہیں جبکہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 2سال میں متحرک ہوکر اورعملی اقدامات سے ملک اورعوام کو مشکلات سے نکال دیاہے وزیر اعلی پنجاب جس طرح ہر سطح پر متحرک ہوکر کام کررہی ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی-انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا نہ2018میں ملک اورعوام کے لیے کوئی ایجنڈاتھانہ اب ہے اللہ کاشکر ہے جس ایجنڈے پر وہ اقتدار میں آ ئی تھی اس میں وہ ناکام رہی عدم اعتماد کرکے مسلم لیگ ن نے اتحادیوں سے ملک کرڈوبتے پاکستان کوبچالیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں