مزاحیہ ڈراموں میں اداکاری سے اداکار کی ذہنی کیفیت متوازن رہتی ہے

کراچی (شوبز نیوز) اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر نبیل ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سنجیدہ کردار ادا کرنے کے بعد ان کی ذہنی کیفیت بری طرح متاثر ہوئی۔اداکار نے شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا رشتہ ہے جس میں اگر کوئی یہ دعوی کرے کہ اس نے اپنے شریکِ حیات کو مکمل طور پر سمجھ لیا ہے، تو دراصل اسی لمحے سے رشتہ کمزور ہونا شروع ہو جاتا ہے۔نبیل ظفر کے مطابق رشتہ وہی کامیاب ہوتا ہے جس میں انسان ساری زندگی اپنے شریکِ حیات کو سمجھنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شادی ایک حقیقت ہے، کوئی خیالی یا تصوراتی دنیا نہیں اور وہی رشتے کامیاب ہوتے ہیں جو حقیقت میں جیتے ہیں، خیالی دنیا میں نہیں۔نبیل ظفر نے کہا کہ گلوکاری کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ انسان کو ذہنی سکون دیتی ہے، لیکن اداکاری اس کے بالکل برعکس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں