مزدوروں کا عالمی دن بھر پور انداز میں منایا جائیگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)یکم مئی کو مزدورو ں کا عالمی دن بھر پور انداز میں منایا جائے گا پیپلزلیبر بیورو فیصل آباد ڈویژن نے یہ پروگرام ترتیب دے دیا ۔ یکم مئی کو صبح 8بجے ماسٹر خادم حسین ٹی سٹال متصل ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس بیرون چنیوٹ بازار پر اجتماع منعقد ہوگا جس سے رہنما خطا ب کریں گے رہنمائوں کے خطاب کے بعد مزدور ریلی نکال کر شہید مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور ذوالفقار علی بھٹو کے بہترین کارناموں میں ان کی مزدور دوستی بھی بے بے مثال تھی سب سے پہلے ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کے عالمی دن پر عام تعطیل کا اعلان کیا مزدور کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا مزدوروں کے بچوں کو تعلیم مفت کی علاج معالجہ کیلئے محکمہ سوشل سیکورٹی کا قیام عمل میں لایا جس سے مزدوروں کے بچوں اور بوڑھے والدین بھی فیض یاب ہو رہے ہیںمزدوروں کیلئے پنشن سکیم کا اجراء کرکے بوڑھے مزدوروں کو بڑھاپا کا سہارا فراہم کیا اب ہر شخص یہ کہتا سنا جاتا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں سے دوستی کی انتہا کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں