28

مزدوروں کی حب الوطنی اور کردار مسلمہ حقیقت ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور پی پی 112سے سابق ٹکٹ ہولڈر اسراراحمدمنے خان نے کہا ہے کہ مزدوروں کی حب الوطنی اور انکے کردار سے پاکستان قائم ہے انکا معاشی استحصال نہیں ہوگا۔آج مہنگائی کی وجہ سے مزدور پریشان ہیں ان کا چولہا نہیں جل رہا۔ انہوں نے مزدوروں سے ملک اور قوم کی خوشحالی کی دعا کی اور اپیل بھی اور کہا کہ ایک فرد کے کردار سے صرف مزدور نہیں بلکہ سفید پوش سمیت تمام طبقات پریشان ہیں مگر دیکھناچاہئے کہ2017 تک پاکستان معاشی طور پر مستحکم اور مزدور خوشحال تھا انہیں کس نے بدحال کیا؟۔پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس کس نے گروی رکھا؟ میاں نوازشریف نے تو اسے خیر باد کہہ دیا تھا۔ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر مسلم لیگی رہنما ارشدناز کی قیادت میں ملنے والے مزدوروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل انجینئرنگ کے تحت جو فیصلے ہوئے تھے وہ ختم ہو گئے اور میاں نوازشریف سرخرو ہو کر اب 11مئی کے جنرل کونسل اجلاس میں پارٹی کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے جا رہے ہیں۔ان کے بھائی وزیراعظم میاں شہبازشریف اور بیٹی وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے عملی اقدامات کے نتیجہ میں وسیع پیمانے پر مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے آٹا گندم گھی ، 20 روپے کی روٹی 15 روپے جو کہ صرف مزدور طبقہ کے لئے نہیں سب کے لئے ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جو کمی کی گئی ہے اب ہرضلع کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ روزمرہ کی اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی کروائے۔ انہوں نے کہا کہ گندم اب امپورٹ نہیں بلکہ ایکسپورٹ کی جائے گی۔ہر دن بہتری ہوگی میاں نوازشریف کے ویژن کے مطابق مرحلہ وار مہنگائی میں کمی ہو گی اور بہت جلد پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا۔ اور ملک پھر سے ترقی کے راستے پر گامزن یو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں