مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کرتے رہینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پریم یونین کی طرف سے اولڈ ڈیزل شیڈ میں سٹاف کی پروموشن کے سلسلہ میں اظہارتشکر کے پروگرام میں ڈی ایس لاہور محمدحنیف گل،صدر پریم یونین شیخ محمد انور، چیف آرگنائزرخالد محمود چوہدری،ڈپٹی ڈی ایس محمدوقاص،ڈی ایم ای فہدمسعودجنجوعہ،اے ایم ای عثمان یحیی خٹک،ڈی ایم او ڈاکٹر صائمہ،ڈی پی او ذیشان زیدی،فصاحت اللہ بیگ،ڈویژنل صدر فیاض شہزاد،محمدناصرخان،خضرحیات بیگ،حاجی عبدالعزیز،محمدارشادودیگر نے شرکت کی۔مہمانوں کا جنید خرم،طاہر گجر،اسعدنقوی،شیخ ذیشان،محمدعامر و دیگر کی قیادت میں سینکڑوں شیڈ مزدوروں نے والہانہ استقبال کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے اور گل پاشی کی۔اس موقع پر ڈی ایس لاہور محمدحنیف گل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریلوے انتظامیہ ملازمین کی فلاح بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے امیدظاہرکی ریلوے ملازمین ریلوے کی بہتری اور ترقی کیلئے پوری تندہی سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔شیخ محمدانور نے سٹاف کی پروموشنزپر ڈی ایس لاہور محمدحنیف گل اور ان کی ٹیم کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا وہ آئندہ بھی مزدوروں کے مسائل کے حل اور فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔تقریب کے اختتام پر دعائیہ کلمات اداکرتے ہوئے خالدمحمودچوہدری نے کہاکہ ریلوے کاہر مزدوراور افسرتمام علاقائی، لسانی، سیاسی تعصبات اور امتیازات سے بالاتر ہوکرصرف اور صرف پاکستان ریلوے کی بہتری اور اس کے ٹرین آپریشن کوبہتر سے بہتراور معمول پر رکھنے کیلئے اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو مقدم رکھتا ہے اور یہی ان کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں