مزدور کسان تحریک کی اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عالمی یوم کسان کے موقع پر مزدور کسان تحریک کے چیئرمین ملک عبدالمناف کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جسمیں ملک غلام رسول بلو پہلوان ،بابومحمد بخش ،محمد عالم عرف موچھا ،مہر عابد شاہین ،مہر ضمن جوطلہ ودیگر مزدور کسان نمائندوں اور ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کچہری بازار چوک سے شروع ہوکر ضلع کونسل چوک میں غزہ کے مظلوم عوام فلسطینی ریاست کی حمایت میںاوراسر ئیلی فوجی مظالم بمباری کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ میں شریک ہوئے اسرائیلی مردہ باد یہود مظالم مرد ہ باد کے نعرے لگائے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں