مزدور کی محنت کی وجہ سے ہی نظام زندگی آگے بڑھ رہا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے نامور نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر نا ظر حسین نے کہا ہے کہ آج کے معاشرے میں بے بس اور لاچار محنت کش مزدو کسان ر کا جس طرح استحصال ہو رہا ہے وہ انتہائی شرمناک ہے آج یوم مئی ہمیں پکار پکار کر دعوت فکر دے رہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں اسلحہ کی دور غریبوں کا پیٹ نہیں بھر سکتی اور نہ ہی اسلحہ کی دوڑ میں ترقی کا کوئی راز ہے یہ انسانیت کی تباہی اور غربت کی طرف ایک خوفناک سفر ہے۔ انہوںنے کہاکہ مزدور کی محنت کی وجہ سے ہی نظام زندگی آگے بڑھ رہا ہے۔ آج بھی میرے ملک کا مزدور کسان اور عام دیہاڑی دار معاشی بدحالی سے دو چار ہے ہر سال یوم مئی منایا جاتا ہے لیکن مزدور کی حالت کو بہتر نہیں بنایا جاتا تنگ دست سفید پوش مزدور بنیادی سہولتوں سے محروم ہے یوم مئی مزدوروں کی عظمت و محنت کا دن ہے، اسلام نے رزق حلال کمانے والے کو بہت شان دی ہے اور محنت کش کو اللہ نے اپنا دو ست قرار دیا ہے ، پروفیسر ڈاکٹر ناظر حسین کہا کہ مالک اور مزدور کے درمیان کل بھی احترام کا رشتہ تھا اور آج بھی اخلاقی اقدار کا رشتہ ہے دنیا بھر کے مزدوروں کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی عظمت کو سلام کرتے ہیں اور دنیا بھر کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مزدوروں کے جائز مطالبات کو تسلیم کر کے ان کی محنت کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں