فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان اور خاتون نے زہر نگل کر خودکشی کر لی، حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ضروری کارروائیوں کے بعد الائیڈ ہسپتال میں نعشیں ورثاء کے حوالے، ناگہانی اموات پر کہرام برپا۔ بتایا گیا ہے کہ جھنگ کے رہائشی نوجوان بشیر احمد ولد مجاہد علی نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر زہریلا کیمیکل نگل لیا جسے حالت غیر میں مبتلا ہونے پر الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسا۔ علاوہ ازیں پنڈی بھٹیاں کی رہائشی مجیداں بی بی زوجہ ارسلان نے بھی گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر کالا پتھر نگل لیا جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں جانبر نہ ہو سکی، مختلف حادثات کے دوران زخمی ہونے والے گڑھ کے ابرار ولد حکیم سرفراز’ چک جھمرہ کی عابدہ پروین زوجہ منشاء اور پیرمحل کا محمد اکرم ولد شاہ محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
45