فیصل آباد(پ ر)حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پرفیسکوکا بجلی چوروں کے خلاف بھرپورکریک ڈائون جاری ہے۔وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف موثر کارروائیاں کی جارہی ہے جبکہ فیسکو کے نادہندگان سے واجبات کی ریکوری بھی کی جارہی ہے ۔فیسکوریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں فیسکو ٹیموں نے دوران چیکنگ مزید22بجلی چور وں کو پکڑلیاجو ڈائریکٹ سپلائی اور دیگر مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ۔ان بجلی چوروں کو64ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور19لاکھ54ہزارسے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں۔تمام بجلی چوروں کے کنکشنزمنقطع کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔
56