65

مزید 4گھروں میں ڈاکے ‘ ایک خود کشی ‘ 8 خواتین اغواء

فیصل آباد’ ٹھیکریوالہ (سٹاف رپورٹر’ نامہ نگار) گھریلو حالات سے دل برداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی، اندھی گولیاں لگنے سے خاتون اور بچہ لہولہان’ ڈاکوئوں نے 4 گھر لوٹ لئے’ دو نوجوانوں سمیت 10 خواتین کو اغواء کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کے رہائشی 26 سالہ فیاض ولد اسد نے گھر والوں سے جھگڑ کر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔ مدینہ ٹائون میں 25سالہ صائمہ بی بی زوجہ ابرار اور غلام محمد آباد کے علاقہ رحمت ٹائون میں گھر کی چھت پر سوئے ہوئے اشفاق کے بیٹے عمران کو اندھی گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا جبکہ تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ بشیر ٹائون میں شوکت کے گھر داخل ہونے والے ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے’ تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 570 گ ب کے اشرف اور 652 گ ب کے اقبال اور تھانہ ترکھانی کے علاقہ 50 گ ب میں فرحان علی کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ماموں کانجن کے علاقہ 492 گ ب کے رفیق کو ملزمان یونس وغیرہ اور تھانہ جھمرہ کے علاقہ چنیوٹ اڈا سے نامعلوم ملزمان نے فہیم خان کو اغواء کر کے لے گئے جبکہ مدینہ ٹائون کے مشتاق کی بیوی ہانیہ اور بیٹی خریداری کیلئے بازار گئیں واپس نہ آئیں، جسے نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا۔ تھانہ ساندل بار کے علاقہ 60 ج ب کے اصغر کی اہلیہ (ن) کو ملزمان بلال وغیرہ’ تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 66 ج ب کے اشفاق کی بیٹی (م)’ روشن والا کے علاقہ 246 رب کی خالدہ بی بی کی بیٹی (آ) کو ملزمان محسن وغیرہ’ بٹالہ کالونی کے جمال حیدر کی بیٹی (الف) کو ملزمان شہزاد وغیرہ’ سمن آباد کے علاقہ نوابانوالہ کی مقدس بی بی کی بیٹی (آ) کو ملزمان وقاص وغیرہ’ جڑانوالہ کے علاقہ عثمانیہ پارک کی رہائشی منظوراں بی بی کی بیٹی (پ) کو نامعلوم ملزمان اور 105 گ ب کے پرویز کی اہلیہ (ن) کو ملزمان اصغر وغیرہ اغواء کر کے فرار ہو گئے، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ علاوہ ازیں تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ سدھار میں دن دیہاڑے 3لاکھ کی ڈکیتی ،راہزنی کی واردات میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے شہری زخمی ،تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ سدھار کی کاروباری شخصیت میاں نعیم کا بھانجہ بنک سے رقم لے کر نکلا تو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے تعاقب کرنا شروع کر دیا گھر کے قریب جب پہنچا تو ڈاکو اسلحہ کے زور پر تین لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ،38ڈبورہ کا رہائشی 24سالہ مظہر عباس سدھار سے اپنے گائوں جا رہا تھا کہ راستہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئو ں نے روکا تو شہری نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے فائر مار دیا جس سے شہری شدید زخمی ہو گیاشہری کو طبی امداد فراہم کر کے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولیس نے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں