11

مزید2ٹک ٹاکرز کو نوٹس

اسلام آباد (بیوروچیف) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جوئے کی پروموشن کے الزام میں اقرا کنول سمیت مزیددوٹک ٹاکرز ٹاکرز کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ادارے کی طرف سے نوٹس یوٹیوبر اقرا کنول، ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف نانی والا اور محمد ہریرہ کو جاری کیے گئے ہیں, جن کو 9 ستمبر کواین سی سی آئی اے لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان پر الزام ہے کہ وہ آن لائن ٹریڈنگ ایپس کے ذریعے مالی فراڈ میں ملوث ہیں، آن لائن جوئے کی ایپس میں سرمایہ کاری کے لیے اکساتے ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان غیر رجسٹرڈ اور بغیر لائسنس ایپس کو فروغ دیتے ہیں۔مزید یہ کہ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک منظم منصوبے کے تحت سادہ لوح عوام کو قائل کر کے ان کی محنت کی کمائی لوٹنے کی اسکیم تیار کی۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور نے یوٹیوبر اقرا کنول کو بھی جوا کھیلنے والی ایپلی کیشنز کی تشہیر کے معاملے میں طلب کیا ہے،سعدالرحمن المعروف ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ پہلے ہی زیر تفتیش ہیں۔مذکورہ تحقیقات 28 اگست کو شروع ہوئیں، جس کے بعد اب تک اقرا کنول کو دو نوٹسز بھیجے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں