مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا موقف قابل تعریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا موقف قابل تعریف رہا ہے۔آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اگرچہ اسلامی ممالک کو ہمیشہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی ترغیب دی جاتی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود پاکستان کبھی بھی ان ترغیبات سے متاثر نہیں ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے رہبرِ اعلی آیت اللہ خامنہ ای سے تہران میں ملاقات کی تھی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم پر بریفنگ دی، ملاقات میں پاک ایران اسٹریٹجک تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں