55

مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے

سمندری (بیورو چیف ) مسلم امہ صلا ح الدین ایوبی والا جذبہ پیدا کرے ،رانا عبدالوحید، ان خیا لات کا اظہار رانا عبدالوحید ایڈووکیٹ سا بق جنرل سیکر ٹری بار ایسوسی ایشن سمندری نے کیا انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور عرب ممالک اسرائیلی دہشتگردی سے فلسطینی معصوم بچوں اور خواتین سمیت ہسپتالوں پرہونے والی المناک بمباری سے بچائیں اقوام متحد ہ مشرق وسطی میں قیام امن کیلئے کرداراداکر ے مسئلہ فلسطین کو عا لمی سطح پر موثر انداز میں اجا گر کر نے کی اشد ضرورت ہے معصوم بچوں پر اسرائیل کی ظا لما نہ کاروائیوں کی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے مسلما نوں کو اپنے اندر اتحاد و جذ بہ ایمانی پیدا کر نا ہو گا تب ہی ہم یہودو ہنود کا مقا بلہ کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں