11

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)الائیڈ ہسپتال کے نیوروسرجن پروفیسر ڈاکٹر ناظر حسین نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ہندوستان پوری دنیا میں بری طرح ذلیل و خوار ہو گا اور کشمیری عوام کو انشاء اللہ آزادی ملے گی ۔ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ مظلو م کشمیریو! ہم تمہارے ساتھ ہیںانہوںنے اس بات پر زور دیا کہ آرٹیکل 370اور 35اے کو اپنی اصل صورت میں بحال کیا جائے اور بھارت کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم بندکئے جائیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کا فوری حل تلاش کیا جائے تاکہ آنے والی نسلیں سکھ کا سانس لے سکیں،الائیڈ ہسپتال کے نیوروسرجن پروفیسر ڈاکٹر ناظر حسین نے کہا کہ بھارتی لوگ کشمیریو ں سے روزگار اور معاشی مواقع بھی چھین رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی مکمل آزادی تک جدو جہد جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں