71

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ‘ چوہدری شیر علی

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما’ سابق رکن قومی اسمبلی و سابق میئر فیصل آباد چو ہدری شیر علی نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے ڈھائے جانے والے ظلم و بربریت کا تماشہ دیکھنے کی بجائے مسئلہ کشمیر کو فوری طور پراقوام متحدہ کی قراردادوںکی روشنی میں حل کرے اگرخانہ جنگی کا محاذ گرم ہو گیا تو پوری دنیا اسکی لپیٹ میں آجائیگی۔انہوںنے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کو بھارت پردبائوبڑھانا ہوگا کہ وہUN کی قرار دادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کوحل کرے جب تک ایسا نہیں کیا جاتا جنوبی ایشیاء میںمستقل اور پائیدار امن کا قیام نا ممکن ہے ۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میںانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش اور کشمیری مسلمانوں کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام حق خوداردیت کے حصول کیلئے مصائب اورمظالم برداشت کررہے ہیں اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت کمزور نہیں پڑ ا چو ہدری شیر علی نے کہا کہ غاصبانہ قبضہ کے ذریعے کشمیری عوام کو حق خودارادیت سے محروم رکھناانسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے عالمی برادری بلخصوص اقوام متحدہ کو بھارت پر کشمیر میں آگ اور خون کا یہ کھیل اور جبری نسل کشی فوری طور پر بند کرنے اور جیلوں میں قید کشمیریوں کی رہائی کیلئے دبائو ڈالنا چاہیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں