مسئلہ کشمیر کا پر امن حل مستقل امن کی ضمانت ہے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)یوم حق خودارادیت کشمیر کے موقع پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد ، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئر مین مرزا اشرف مغل ،صدر ینگ ٹریڈر ز ملک سہیل نیاز طور اور سینئر رہنمائو ں نے اپنی اور ملک بھر کی تاجر برادر ی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اپنے جائز حق کے لئے لہو سے تاریخ رقم کررہے ہیںپوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی جائز جدوجہد کی بھر پور حمایت جاری رکھیں گے انہوںنے کہا کہ سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949کوقرارداد کے ذریعے کشمیری عوام کو حق دیا تھا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیںلیکن 77 برس گزرنے کے باوجود بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث یہ وعدہ آج تک پورا نہیں ہو سکاـسینئر تاجر رہنمائوں مرزا طالب صدیق بیگ،چوہدری اعجازاحمد ، مر زامظہر صدیق بیگ، حاجی شمشاد ، ا یس ایم ایوب ،عمران مجید ملک ،حاجی خالد محمود صدیقی ، ثمریز سومی، چوہدری ارشد گجر،میاں اشرف مٹھو،،مہر نعیم،رانا عبداللہ اشفاق،ملک عبدالواحد،ملک عباس اشرف ، میاںاشرف مٹھو،ملک ذوالفقار علی ،شیخ ارسلان اسلم ،فیصل وحید، اقبال وزیر ،حاجی عبدالحمید،عظیم الشان حاجی ندیم وہرہ ،عمران علی خان،عبدالقیوم انور،عمران علی خاں ، چوہدری شاہد ندیم ، مرزا افضل مغل ، غلام نبی بٹ ، حاجی بشارت امین ، نواز گل کموکا ، اسامہ سعید اعوان، چوہدری عظمت علی او، ملک محمد افضل ،چوہدری عبدالرحمننے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے منتظر ہیں ـ انہوں نے تاجر برادری کی طرف سیبھارتی ظلم کے شکار کشمیری بہن بھائیوں کے عزم وحوصلے کو سلام پیش کرتے ئے کہا کہ کشمیر یوں پر بدترین مظالم کے باوجود عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہےـمسئلہ کشمیر کا پرامن حل جنوبی ایشیا کے مستقل امن کی ضمانت ہے عالمی برادری کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں