فیصل آباد (پ ر )پاکستان تحر یک انصاف این اے 105 کے ر ہنما چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور بھا رتی ظلم و بربریت کا شکار مظلوم کشمیر یوں کی سفارتی اور اخلاقی مدد کے ذ ر یعے مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک پوری پاکستانی قو م اپنے ان بہن بھائیوں کی حمایت جاری ر کھے گی ۔انہوںنے کہا کہ بھارت بے گناہ ‘ معصوم کشمیریوںپر جو ظلم و سٹم ڈھا ر ہا ہے اقوام عالم کو اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اقوام متحدہ کی منظور کر د ہ قرار داد پر درآمد کرواتے ہوئے کشمیریوں کو آزادی اور بھارتی تسلط سے نجات دلوانی چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ۔ مسئلہ کشمیر کو بھی مذاکرات اور کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق حل کئے جانا چاہئے۔
32