28

مسئلہ کشمیر کو PDMٹولے نے پس پشت ڈال دیا

فیصل آباد (پ ر) پاکستان تحریک انصاف پی پی 97کے سینئر رہنما لقمان چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کاوشیں امپورٹڈ حکومت نے ضائع کر دیں ۔ مسئلہ کشمیر کو پی ڈی ایم ٹولے نے اپنے ذاتی مفادات کیلئے پس پشت ڈال دیا ۔ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کی تاریخ رقم کردی۔بین الاقوامی اداروں کی ظلم و بر بر یت پر خاموشی اور بے حسی قاب مذمت ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اپنے حق خودارادیت اور آزادی کیلئے نکلنے والے مرد وخواتین ، بچوں اور بوڑھوں کو خون میں نہلایا جا رہا ہے ۔ لاکھوں شہادتیں دیکر بھی آزادی کیلئے سربکف کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں