مسئلہ کشمیر UNکی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدرانجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹری شیخ سعیدڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہدچیئر مین مرزا اشر ف مغل،صدر ینگ ٹریدرزملک سہیل نیاز طور نے کہا کہ آج پوری قوم اس عہد کی تجدید کر رہی ہے کہ کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان کے ایجنڈے تک آزادی کی جدوجہد ہر حال میں جاری رہے گی اور کشمیریوں کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھے گی ناہی کسی کو شہداء کے خون سے غداری نہیں کرنے دیگی محصو ر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اقو ام متحدہ اور عالمی قوتوں کو بھارت پردبائوبڑھانا ہوگا کہ وہUN کی قرار دادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کوحل کرے جب تک ایسا نہیں کیا جاتا جنوبی ایشیاء میںمستقل اور پائیدار امن کا قیام نا ممکن ہے ۔ انہوں نے کشمیری مسلمانوں کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادی اپنے خون کے آخری قطرے تک کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کیلئے مصائب اورمظالم برداشت کررہے ہیں اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت کمزور نہیں پڑ ا ۔ جنرل سیکرٹری شیخ سعیدڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہدچیئر مین مرزااشرف مغل،صدر ینگ ٹریدرز ملک سہیل نیاز طورنے کہا کہ غاصبانہ قبضہ کے ذریعے کشمیری عوام کو حق خودارادیت سے محروم رکھناانسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے عالمی برادری بلخصوص اقوام متحدہ کو بھارت پر کشمیر میں آگ اور خون کا یہ کھیل فوری طور پر بند کرنے اور جیلوں میں قید کشمیریوں کی رہائی کیلئے دبائو ڈالنا چاہیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں