2

مسائل کے حل کیلئے مذاکرات بہترین راستہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسائل کے حل کیلئے مزاکرات بہترین راستہ ہے یہی جمہوریت کا حسن ہے ۔فتنہ خوارج کا خاتمہ اشد ضروری ہے پوری قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف متحد ہے۔یہ بات علا مہ طاہر الحسن مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان علما کونسل نے اپنے خصوصی بیان میں کہی اور مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مذا کر ا ت پوری قوم کیلئے خوشی ہے ہر محاذ کا واحد حل مزاکرات ہے حکومت اور اپوزیشن کی لڑائی نے ملک و قوم کا بہت نقصان کیا ہے اور پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے ضرورت ہے کہ تمام مسائل کے حل کیلئے مزاکرات کو سنجیدہ لینا چاہیے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہم سب کو ایک زندہ قوم بن کر آگے بڑھنا چاہیے سیاست دانوں کی لڑائی سے بیرونی دہشت گرد پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کرتے ہیں مگر پوری قوم کو اپنی پاک فوج اور سلامتی کے اداروں پر فخر ہے کہ وہ اپنی جانیں قربان کر کے فتنہ خوارج کا خاتمہ کر رہے ہیں۔پاک فوج کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی دہشت گرد ی اور انتہا پسندی اور فتنہ خوارج کے مکمل خاتمہ کیلئے پوری قوم اپنی پاک فوج اور سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں