مساجد معاشرے میں اسلام کے زندہ ہونے کی علامت ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مدنی مسجد اسلام آباد کو منہدم کرنے پراحتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کی بے حرمتی سے معاشرے میں بد امنی اور بے چینی پھیلتی ہے۔ مساجد مسلمانوں کی روحانی زندگی کا حصہ ہے۔ مساجد کی حفاظت کرنا اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ریاست کی ذمہ داری ہے اور اس کی دیکھ بھال میں حصہ لینا ہر مسلمان کا فرض ہے۔ اللہ کی بارگاہ میں مسجد کے تقدس کو پامال کرنے والے توبہ کریں۔حضور اکرمۖ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بہترین جگہیں مساجد ہیں۔ان کی حیثیت روئے زمین پر ایسی ہے جیسے جسم میں روح کی۔ مساجد اسلامی معاشرے کی دینی ، سیاسی، معاشرتی ، اخلاقی،رفاہی قیادت کا مرکز ہیں۔مساجد معاشرے میں اسلام کے زندہ ہونے کی علامت ہیں۔ اسلام میں مساجد کی تعمیر اور انتظام کی ذمہ داری ریاست ، کمیونٹی اور مسلم معاشرہ کی ہے کہ وہ مسجد کی تعمیر کا انتظام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں