45

مسافرخاتون سے اجتماعی بداخلاقی کرنیوالے مقدمہ کی زد میں آگئے

ساہیوال(بیوروچیف) ٹکر شاہ ریلوے پھاٹک کے قریب مسافر خاتون سے اجتماعی زیادتی۔ مقدمہ درج۔ ایک گرفتار۔تفصیلات کے مطابق چک 189 اے نو ایل کے محنت کش محمد عمران کی نوجوان بیوی کشور بی بی دانت میں درد کے سبب ہڑپہ ریلوے اسٹیشن ڈاکٹر کے پاس جا رہی تھی کہ اس چک کا اللہ دتہ و ہینوال اور اسکا ایک ساتھی ملزم موٹر سائیکل پر آگئے اور پستول دکھا کر فصل میں لے گئے اور زبردستی آبروریزی کی اور تمام کپڑے اتار کر دوسری باری والے نامعلوم ملزم سے خود کو چھڑوا کر شور کرتے کشور بھاگ کھڑی ہوئی۔ خاتون کے شور پر دیہاتیوںکو آتا دیکھ کرملز م موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے ۔پولیس ہڑپہ نے خاتون کے خاوند عمران کی مدعیت میں مقدمہ 375 اے ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ایک ملزم کوحراست میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں