مسافر سے جعلی بھارتی کرنسی برآمد

کراچی (بیوروچیف) کراچی ایئر پورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر سے لاکھوں مالیت کی جعلی بھارتی کرنسی برآمد کی ہے۔ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق، مسافر محمد کمال فلائی دبئی کی پرواز نمبر FZ-330 کے ذریعے دبئی اور پھر وہاں سے پرواز FZ-523کے ذریعے ڈھاکہ جا رہا تھا۔ پاکستان کسٹمز نے بین الاقوامی روانگی ہال میں مسافر کو روکا تو مسافر سے لاکھوں روپے کے ہزاروں جعلی بھارتی کرنسی نوٹوں کی ضبط کیے گئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بیگ کی تلاشی کے دوران 5000جعلی بھارتی کرنسی نوٹ (مالیت 500 فی نوٹ) برآمد کیے گئے، جعلی نوٹوں کی مالیت 80 لاکھ روپے سے زائد ہے۔کسٹمز ترجمان نے کہا ہے کہ جعلی بھارتی کرنسی کو ضبط کرلیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کے لیے ضبطگی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں