مسافر وین پہاڑی سے گر گئی،خواتین اور بچوں سمیت16جاں بحق

حیدرآباد (نامہ نگار) اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے گرنے سے 16افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ تھانہ بولا خان میں پیش آیا ، جہاں مسافروین ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پہاڑی سے نیچے گر گئی جس میں کولہی برادری کی خواتین بچوں سمیت دیگر افراد سوار تھے۔ذرائع نے مزید کہا کہ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد دم توڑ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں