مستحق افرادوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بتائی10ہزار نقدامداد پائیں

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مستحق افراد کے لیے ایک نئے فلاحی پروگرام مریم کو بتائیں کے اجرا کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ یکم رمضان المبارک سے ضرورت مند خاندانوں کی فوری مالی معاونت کے لیے مریم کو بتائیں پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوگا، جس کے تحت مالی مشکلات کا شکار افراد 24 گھنٹے کے اندر 10ہزار روپے تک امداد حاصل کر سکیں گے۔وزیراعلیٰ کے مطابق یکم رمضان سے مریم کو بتائیں ہیلپ لائن1000فعال ہو جائیگی، جہاں ضرورت مند افراد کال کرکے 10 ہزار روپے کی مالی امداد کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ اس کے علاوہ امداد کے خواہشمند شہری ویب پورٹل یا موبائل ایپ پر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے بھی درخواست جمع کرا سکیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پی ایس ای آر میں رجسٹرڈ درخواست گزاروں کو اس پروگرام کے تحت مالی امداد 24 گھنٹے کے اندر منتقل کردی جائے گی، جبکہ غیر رجسٹرڈ افراد کی تصدیق اور رجسٹریشن کے لیے 4 دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رمضان المبارک کے دوران ہر ضرورت مند تک حکومتی وسائل کی رسائی یقینی بنائی جائے گی تاکہ کوئی بھی مستحق فرد امداد سے محروم نہ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں