مستحق اور نادار افراد کو مفت افطاری فراہم کی جا رہی ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر ملک بھر میں “میزبان رمضان” پروگرام کے تحت 50 لاکھ افراد کے لیے افطاری کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔پاکستان بیت المال کے ایم۔ڈی کیپٹن (ر) شاہین خالد بٹ کی ہدایا ت کے مطابق، ڈائریکٹر پاکستان بیت المال پنجاب لاہور محمد ظہیر کی زیر نگرانی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، جن کے تحت مستحق اور نادار افراد کو مفت افطاری فراہم کی جا رہی ہے۔ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں روزانہ 250 مستحق افراد کو افطاری Boxes تقسیم کیے جا رہے ہیں، تاکہ وہ بھی رمضان المبارک کی برکتوں سے مستفید ہو سکیں۔ اس سلسلے میں پا کستا ن بیت المال کی جانب سے جامع مسجد قاسمیہ، جامع مسجد مدینہ اور پاکستان بیت المال اسکول SRCL میں افطاری کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، جو 27رمضان المبارک تک بلا تعطل جاری رہیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں