مستحق خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہین فاطمہ نے محکمہ زراعت کے دفتر میں قائم رمضان نگہبان کارڈ ایکٹیویشن سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں جاری سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سائلین سے ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانیو الی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ رمضان نگہبان کارڈ کے اجرا اور ایکٹیویشن کے عمل کو شفاف، تیز رفتار اور آسان بنایا جائے تاکہ مستحق افراد کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ماہین فاطمہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحق اور نادار خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو تاکید کی کہ سینٹر پر نظم و ضبط برقرار رکھا جائے اور بزرگ شہریوں، خواتین اور معذور افراد کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں