26

مستحق مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں

جڑانوالہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے انتظامی امور اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کرتے ہوئے ایمرجنسی /مردانہ /زنانہ وارڈز میں فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا مذکور نے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری رجسٹر بھی چیک کیا اور ہدایت دی کہ ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف ہمہ وقت اپنی ڈیوٹیوں پر موجود رہیں اور اپنے فرائض منصبی ایمانداری محنت لگن اور انسانی خدمت کے جذبے کے تحت سرانجام دیں دوران ڈیوٹی کسی قسم کی کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی مذکور نے مزید کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں آنیوالے مریضوں مرد/خواتین کو حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ مفت طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہو سکیں نگران پنجاب حکومت مستحق مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے خصوصی اقدامات بروئے کار لا رہی ہے عوام الناس کو صحت کی بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ریاض نے مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات بارے بریفننگ بھی دی اور بتایا کہ تمام وارڈز میں داخل مریضوں کو مفت علاج معالجہ ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں