10

مستقبل میں عام سفر کے انداز بدلنے کا امکان

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا کے امیر ترین بزنس ٹائیکون اور ٹیکنالوجی کمپنی کے مالک ایلون مسک نے اپنی کمپنی ٹیسلا ٹیسلا روبو وین (Tesla Robovan) کی چھوٹی جھلک کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ یہ مستقبل قریب میں ہمارے عام سفر کے انداز کو بدل سکتی ہے۔ روبووین (Robovan) ایک جدید برقی وین (Electric Van) ہے جو مکمل خودکار ہے یعنی اس میں ڈرائیونگ سیٹ، اسٹیئرنگ وہیل یا پیڈل نہیں ہے۔ یہ وین تقریبا 20 افراد یا اتنا ہی سامان لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسے سستی اور بڑے پیمانے پر نقل و حمل کے لیے تیار کیا گیا ہے ایک اندازے کے مطابق اس کا کرایہ فی میل تقریبا 20 سینٹ ہو سکتا ہے۔اس وین کا ڈیزائن بالکل سائنس فکشن فلموں جیسا ہے۔ ہموار شکل، مستقبل نما لک اور دروازے جو اوپر کی طرف کھلتے ہیں(گل وِنگ ڈورز )یعنی دیکھنے میں ہی ایک نئی دنیا محسوس ہوتی ہے۔اگر ٹیسلا روبووین (Tesla Robovan) کامیاب ہوئی تو ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کم ہو سکتے ہیں۔روزمرہ سفر، بازار جانا یا کام تک پہنچنا آسان، سستا اور ماحول دوست ہو جائے گا۔شہری نقل و حمل ایک نئے دور میں داخل ہو جائے گی جہاں گاڑی صرف ذاتی نہیں بلکہ خودکار، مشترکہ اور سب کے لیے قابل رسائی بن جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں