مستقبل میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں نئے ریکارڈ بنانے کی خواہش ہے’ محمد عباس

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے ٹیسٹ فاسٹ باولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو شعیب اختر یا عمر گل کے پاس بھی نہیں ہے۔ ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عباس نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے پریذیڈنٹ کپ 26-2025 کے دوسرے رانڈ میں سٹیٹ بینک کی جانب سے غنی گلاس کیخلاف میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔ 35 سالہ محمد اس کے ساتھ ہی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 850 وکٹیں لینے والے 5ویں پاکستانی فاسٹ باولر بن گئے ہیں۔ محمد عباس اب تک 210 فرسٹ کلاس میچوں میں 20.28 کی اوسط سے 857 وکٹیں لے چکے ہیں ،محمد عباس نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں 54ویں مرتبہ اننگز میں 5 شکار کیے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پیسر لیجنڈری آل رائونڈر اور سابق کپتان اور وزیر اعظم عمران خان ہیں جنہوں نے 382 میچز میں 1287 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔وسیم اکرم 257 فرسٹ کلاس میچز میں 1042 وکٹیں لیکر اس فہرست میں دوسرے، سرفراز نواز 299 میچز میں 1005 وکٹوں کے ساتھ تیسرے جب کہ وقار یونس 228 میچز میں 956 وکٹیں لیکر چوتھے نمبر پر ہیں۔2017 میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کے بعد عباس 2021 تک پاکستان کے ٹیسٹ سیٹ اپ میں ایک باقاعدہ حصہ تھے جس کے بعد انہیں ایک اور ٹیسٹ کھیلنے کے لیے تین سال سے زیادہ انتظار کرنا پڑا انہوں نے 54 رنز دیکر 6 وکٹیں لیں اور بعد میں سیریز میں 23.18 کی اوسط سے 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کیں۔ یہ واپسی کا موقع انہیں ڈومیسٹک کرکٹ بالخصوص کانٹی چیمپئن شپ میں برسوں کی محنت کے بعد ملا۔ کائونٹی چیمپئن شپ مقابلے میں ان کی 291 وکٹوں میں سے 180 ہیمپشائر کے لیے 19.26 کی مضحکہ خیز اوسط سے آئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں