مستقل تجاوزات کے خاتمے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے،کمشنر ساہیوال

ساہیوال(بیوروچیف) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تجاوزات کے خلاف مہم اور صفائی پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی علاقہ وار ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور وہ تجاوزات کیخلاف مہم اور صفائی کے ذمہ دار ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے بڑے شہروں پر خصوصی فوکس کیا جائے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی صفائی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار اپنے دفتر میں ڈپٹی کمشنرز کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ مستقل تجاوزات کے خاتمے کے لائحہ عمل تیار کیا جائے اور ڈپٹی کمشنرز فیلڈ افسران کی کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریڑیوں اور لوڈر رکشوں کا بازا ر و ں میں داخلہ بند کیا جائے اور بڑے شہروں میں ریڑیوں کیلئے جگہیں مختص کی جائیں۔ انہوں نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے باقاعدگی سے آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہروں کی خوبصورتی پر بھی توجہ دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں