مسجدالحرام، مسجد نبویۖ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور دیگر ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔مسجدالحرام، مسجد نبوی ۖ اور مسجد اقصیٰ میں نماز عید کے بڑے اور روح پرور اجتماعات ہوئے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔مسجد الحرام میں امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے نماز عید کا خطبہ اور امامت کروائی جبکہ مسجد نبویۖ میں امام شیخ عبداللہ نے عیدالفطر کی نماز پڑھائی۔مسجدالحرام اور مسجد نبوی ۖ میں نماز عید کے بعد خطبہ دیا گیا۔دبئی، قطر، بحرین، کویت، ترکیہ، روس میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔دبئی کے علاقے القصص میں 15ہزار افراد نے عیدالفطر کی نماز ادا کی جس میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی، ابوظبی، شارجہ اور دیگر ریاستوں میں بھی عید کے اجتماعات ہوئیاس کے علاوہ امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ مسلم کیلنڈر پر عمل کرنے والے آج عید منائیں گے۔فرانس بھر میں بھی آج عیدالفطر عقیدت اور جوش جذبہ سے منائی جائے گی۔عمان، انڈونیشیا اور برونائی میں عیدالفطر پیر کو منائی جائے گی جبکہ برطانیہ میں مسلم کمیونٹی تقسیم ہے، بعض آج اور بعض پیر کو عید منائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں