مسجد الحرام میں عازمین حج کی آمد شروع

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد الحرام میں عازمین حج کی آمد شروع ہوگئی، وزٹ ویزا رکھنے والوں کی مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات میں رہائش پر پابندی عائد کردی گئی۔سعودی حکام کے مطابق مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات میں رہائش پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔سعودی وزارت داخلہ نے ان ہدایات سے متعلق مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خبر دار کر دیا ہے۔واضح رہے کہ قومی حج فضائی آپریشن کے آغاز کے سلسلے میں پہلی پرواز اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہوئی۔حکام نے کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 7خصوصی امیگریشن کائونٹرز تیار کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں