ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ50زبانوں میں زائرین کی رہنمائی کر رہی ہے۔ مسجد الحرام کے مختلف حصوں میں ترجمان زائرین کی خدمت پر24گھنٹے مامور کیے گئے ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سیکریٹری ادارہ ترجمان نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں دو طرح سے ترجمے کا کام انجام دیا جا رہا ہے۔ زائرین کو مسجد الحرام کے اندر اور باہر براہ راست رہنمائی خود ان کی اپنی زبان میں دی جا رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ مسجد الحرام میں وعظ کی مجلسوں اور خطابات نیز علمی لیکچرز کے ترجمے بھی مہیا کیے جا رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ منارت الحرمین پلیٹ فارم اور ایف ایم کے ذریعے بھی ترجمہ شدہ خطباتِ ہدایات اور لیکچرز کے ترجمے پیش کیے جا رہے ہیں۔بتا یا گیا ہے کہ نئے ہجری سال کے پانچ ماہ کے دوران ان تراجم سے 10 ملین افراد فائدہ اٹھا چکے ہیں۔حرمین شریفین انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ زائرین کو مسجد الحرام کے اندر اور باہر استقبالیہ مراکز پر بھی ان کی اپنی زبان میں رہنمائی مل سکے۔سکیورٹی اداروں، وزارت حج وعمرہ اور سعودی ہلال احمر کے ساتھ رابطے زائرین کی اپنی زبان میں فراہم ہوں۔ عربی زبان نہ جاننے والوں کو مقدس و تاریخی مقامات کے بارے میں معتبر معلومات زائرین کی اپنی زبان میں مہیا ہوں۔ یہ سہولت 24 گھنٹیاور 12 مہینے مہیا رہے گی۔
46