مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سابقSHOکے کزن کو لہولہان کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 6چک ماڈل ٹائون میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر سے باہر نکال کر سابق ایس ایچ او تاندلیانوالہ مبشر واہلہ کے کزن کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا’ حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروایا گیا، پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق سابق ایس ایچ او تھانہ صدر تاندلیانوالہ مبشر واہلہ کا چچا زاد خرم شہزاد 6ج ب ماڈل ٹائون میں رہائش پذیر تھا اور وہ گھر میں سو رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اس کے گھر پر دھاوا بول دیا، ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے علاقہ میں خوف وہراس پھیلایا اور بعدازاں خرم شہزاد کو گھر سے باہر نکال کر خرم شہزاد کی ٹانگوں میں گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا، مضروب کے گھر کی در ودیوار پر گولیاں برسائیں گئیں، ملزمان ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں