2

مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مخالف کو قتل کردیا

سرگودھا(بیوروچیف)سرگودھا ریجن میں دیرینہ دشمنی پر مسلح مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے موٹر سائیکل مرمت کروانے والے کو مستری کی دوکان کے باہر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے جس کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ کمر مشانی میں مکڑوال کے گاں کڑوی کا ثنا اللہ مستری کی دوکان پر موٹر سائیکل مرمت کروا رہا تھا کہ دیرینہ دشمنی پر مسلح مخالفین نے اندھادھند فائرنگ کر کے مستری کی دوکان کے باہر ثنا اللہ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گے پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے دیہی مرکز صحت منتقل کر دی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں