مسلح افراد کا بیوہ خاتون پر بیٹے سمیت تشدد

گوجرہ(نامہ نگار)ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح افرادنے بیوہ خاتون کوبیٹے سمیت تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا۔معلوم ہواہے کہ محلہ رسول نگر کی عابدہ بی بی بیوہ عبدالفاروق اپنے بیٹے عمر فاروق کے گھر میں موجود تھی کہ اس دوران کہ چاند وغیرہ 14افرادڈنڈوں سوٹوں سے مسلح ہو کر آگئے اور گھر میں داخل ہو کر ماں بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا شورواویلہ سن کربعض افراد موقع پر جمع ہو گئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کر کے ان کی جان چھڑائی اور ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں