33

مسلح افراد کا پٹرولنگ پولیس ملازم کے گھر پر دھاوا،فائرنگ سے4افراد زخمی

جڑانوالہ (نامہ نگار)بازار میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے منع کرنے پر مسلح افراد کا پٹرولنگ پولیس ملازم کے گھر دھاوا’4فراد زخمی ہو گئے ، ہوائی فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا،ایس ایچ او یوسف شہزاد سپرا نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں ملوث مطلوب اشتہاری ملزم کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود غلام رسول کالونی کا رہائشی عمر رمضان پٹرولنگ پولیس چوکی علی پور میں ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے گزشتہ شب بازار میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے منع کرنے پر اسکے ہمسایوں نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اسکے گھر پر دھاوا بول دیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے خوف و ہراس پھیلایا جبکہ لڑائی جھگڑے کے دوران 4 افراد زخمی ہو گئے اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی یوسف شہزاد سپرا نے ڈولفن فورس اور پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر ایک شخص مہران ساکن 105 گ ب گیبانوالہ کو اسلحہ سمیت حراست میں لیا ہے پولیس کے مطابق پکڑا جانیوالا مہران قتل اقدام قتل اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں ملوث و مطلوب تھا پکڑے جانیوالے اشتہاری ملزم نے اپنی بھابھی سمیت 2 افراد کو قتل کیا تھا جبکہ بھتہ خوری اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں بھی ملوث ہے پولیس نے پکڑے جانیوالے اشتہاری ملزم میران کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جس سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں