مسلح افراد کی فائرنگ،خاتون سمیت12افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قاتلانہ حملوں کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد لہولہان ہو گئے، ملزمان ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، مضروبان کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی’ جڑانوالہ کے علاقہ 560 گ ب کی رہائشی صفیہ بی بی نے بتایا کہ معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان اکرم وغیرہ نے اسکی بیٹی طیبہ کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے، جبکہ ڈجکوٹ کے علاقہ 133 رب کے رہائشی بوٹا کا کہنا ہے کہ عداوت کی بناء پر مسلح ملزمان اشرف وغیرہ نے اسکے بیٹے وقاص کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں