3

مسلح افراد کی فائرنگ ، گولیاں لگنے سے 2افراد لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) معمولی جھگڑے پر مسلح افراد کی فائرنگ کی زد میں آکر دو افراد بری طرح زخمی ہو گئے ، ملزمان فرار ہو گئے ، مضروبان کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون ڈی بلاک کے انور کا کہنا ہے کہ ملزم حمزہ جٹ کا کسی سے جھگڑا ہا تو فائرنگ کی زد میں آکر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ۔ ڈی ٹائپ کالونی میں ملزمان عاطف وغیرہ کی فائرنگ کی زد میں آکر گھر کے باہر بیٹھا ذیسان گولی لگنے سے لہولہان ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں